گورکھپور(نامہ نگار)شہر کانگریس کمیٹی گورکھپور نے منڈل کمشنر کو ایک سات نکاتی میمورنڈم پیش کیا جس میں وارڈ نمبر ۴۱گھاسی کٹرہ یتیم خانہ کی سامنے کی سڑک کو جلد بنائے جانے ، نوانٹری کے اوقات میں گاڑیوں کے شہر میں داخلے کارپوریشن کے ۷۰وارڈوں میں صفائی کا بندوبست کرنے ضروری اشیاء کے نمونے قانون کے مطابق حاصل کرنے ، آوارہ جانوروں کے سڑکوں پر گھومنے ، گھنٹہ گھر چوراہے سے ریتی چوراہے تک دکانداروں کے ناجائز قبضہ ، وجے چوراہے پر نالے کی تعمیر تو ہوگئی ہے لیکن کوڑا اب تک پڑاہواہے۔ مطالبات پیش کرتے ہوئے ان کو جلد سے جلد حل کئے جانے کا مطالبہ کیاہے۔ یہ میمورنڈم پرویز اخترنے جاری کیاہے جس پر پونم مشرا، اصغر عالم،پرمودنشاد،راجیش تیواری وغیرہ نے دستخط ہیں۔