چنئی:اعتماد کا ووٹ حاصل کرکے اپنی اکثریت ثابت کرنے کے دو دن بعد ای کے پلانی سوامی نے آج تمل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔
انہوں نے سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ کے دفتر میں بیٹھنے کے ساتھ ہی پانچ فائلوں پر دستخط کئے جن میں ایک فائل ریاست میں 500 سے زائد شراب کی دکانوں کو بند کرنے کے سلسلے میں تھی۔ آنجہانی وزیر اعلیٰ جیہ للیتا نے گذشتہ سال ریاست کی 6750 شراب کی دکانوں میں سے 500 کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا اب مسٹر پلانی سوامی کے دستخط کے بعد 500 دکانیں بند کردی جائیں گی۔
اناڈی ایم کے ریاست میں مرحلہ وار طریقے سے مکمل شراب بندی کرنا چاہتی ہے ۔