ممبئی(ایجنسی) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ خوشامد پسند نہیں ہیں۔ اداکار اکشے نے ٹی وی شو ’’کافی ود کرن‘‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ صاف گو ہیں اور کسی کی خوشامد نہیں کرتی ہیں جو ان کے دل میں ہوتا ہے وہی وہ بولتی ہیں اس عادت کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بات کے ردعمل میں کرن جوہر نے ٹوئنکل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئنکل کھنہ زیادہ بولتی ہیں اسی وجہ سے زیادہ غلطیاں بھی کرتی ہیں اور بعد میں کہی ہوئی بات کا پچھتاوا بھی کرتی ہیں لیکن ان میں منافقت نہیں پائی جاتی وہ دل کی اچھی انسان ہیں۔ بالی وڈ اداکار اکشے نے سال ۲۰۰۱ء میں اداکارہ ٹوئکل کھنہ سے شادی کی ان کے دو بچے بیٹا آورو اور بیٹی نیتارا ہیں۔