عزت مآب مسٹر جسٹس امتیاز مرتضیٰ نے آج یونٹی لاءاینڈ ڈگری کالج واقع بسنت کنج، آئی آئی ایم روڈ لکھنو¿ میں اپنے والد مرحوم عزت مآب مسٹر جسٹس مرتضیٰ حسین صاحب کی یاد میں قایم شدہ فلاحی ادارہ جسٹس مرتضیٰ حسین ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے دفتر کا افتتاح کیا۔ یونٹی لاءاینڈ ڈگری کالج ، مرحوم جسٹس مرتضیٰ حسین کا قایم کردہ تعلیمی ادارہ ہے جسکی بنیاد ۶۹۹۱ میں پڑی تھی اور جو آج گریجویشن لیول پر لاء( ۳ سالہ اور ۵ سالہ)، منیجمینٹ، کامرس ، بی ایڈ اور بی ٹی سی کی معیاری تعلیم دینے میں منہمک ہے۔ یہ کالج لکھنو¿ یونیورسٹی سے ایفلئیٹیڈ ہے اور اسکے طلبہ متعدد بار یونیورسٹی امتحانات میں اول مقام حاصل کر چکے ہیں۔اسکے فارغ التحصیل طلبہ اور طالبات جج سمیت مختلف اعلیٰ عہدوں پر اندرون و بیرون ملک فائیز ہیں۔ کالج نیک سے کوالٹی سند یافتہ اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سے منظور شدہ ہے۔
جسٹس صاحب مرحو م کے انتقال کے بعد اناو¿ ضلع کے ایک پسماندہ دیہات سدھناتھ میں جسٹس صاحب مرحوم کی اہلیہ مرحومہ شہر بانو بیگم صاحبہ کے نام سے لڑکیوں کے ایک انگلش میڈیم اسکول کا قیام کیا گیا ہے۔ اس اسکول کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں خود گاو¿ں کے پاورٹی لائین کے نیچے کے خاندانوں کی بچیوں کو اعلی معیار کی انگریزی میڈیم تعلیم مفت دی جا رہی ہے۔ جب یہ بچیاں کامیابی کے ساتھ بارہویں پاس کر لیں گی تو انہیں ترجیحی طور پر یونٹی لاءاینڈ ڈگری کالج میں داخلہ دینے کا منصوبہ ہے۔
جسٹس مرتضیٰ حسین ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کا قیام کا مقصدمرحوم جسٹس مرتضیٰ حسین صاحب کے انتقال کے بعد اقلیتوں نیز ترقی کی تگ و دو میں پیچھے رہ جانے والے معاشرے کے دوسرے طبقات کے لیے تعلیمی ، مالی و معاشی مواقعہ مہیا کرنا ہے۔ ٹرسٹ کے مستقبل کے لایحہ عمل میں نا دار طلبہ و طالبات کے لئے مفت کوچنگ کا انتظام، چھوٹے صنعت کاروں اور کاروباریوں کے لئے مفت پروجیکٹ کی تیاری، انتظامی اور مالی مشورہ نیز ٹریننگ ، یونٹی لاءاینڈ ڈگری کالج میں داخلہ کے خواہش مند ذہین نادار طلبہ و طالبات کے لیے مالی امداد کی فراہمی وغیرہ شامل ہیں۔
آج کی افتتاحی تقریب کے موقعہ پر جسٹس امتیاز مرتضیٰ کے علاوہ جو کہ ٹرسٹ اور کالج کے چیرمین بھی ہیں ، حکومت اتر پردیش کے ا سپیشل سکریٹری انرجی ڈپارٹمینٹ جناب این ایچ رضوی، وایس چیرپرسن بیگم ثمینہ امتیاز، سکریٹری جناب مرتضیٰ حسنین خان، یونٹی ٹیکنکل انسٹیچیوٹ سوسایٹی کی جواینٹ سکریٹری بیگم سمانہ ظفر، خازن ندیم مرتضیٰ، چیف کو آرڈینیٹر ثمینہ جاوید، کو آرڈینیٹر اسماءجاوید، یونٹی ڈگری کالج کے وایس چیرمین ڈاکٹر ایم ایم سرفراز علی خاں، خازن ظفر زیدی، نیز مجلس انتظامیہ کے دیگر ارکان مثالاً نازیہ مرتضیٰ، ندیم کاظمی، مینا مرزا، سارہ مرتضیٰ وغیرہم ، فلاکس فارما کے سی ای او ڈاکٹر ثمر عباس، جسٹس مرتضیٰ حسین ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے کنوینر مسعود رضوی، کالج کے پرنسپل پروفیسر اے بی صدیقی، وایس پرنسپل ڈاکر اسد علی کاظمی، صدور شعبہ، دیگر اساتذہ، تلامذہ اور کارکنان شامل تھے ۔
جسٹس مرتضیٰ حسین ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے جاری کردہ
مسعود رضوی (کنوینر)