ملبورن ۔ آسٹریلین اوپن میں الٹ پھیر کا دور جاری ہے ۱۷ گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا اور شارا پووا کی وداعی کے بعد گذشتہ فاتح ازارینکا بھی کواٹر فائنل میچ ہار گئیں وہیں مردوںکے مقابلے میں جو کو وچ بھی باہر ہو گئے آج صبح ہوئے خواتین کو ا رٹر فائنل مقابلے میں ازارینکا کو پولینڈ کی ایگنسکا ردوانسکا نے شکست دی تین سیٹ لمبے مقابلے میں ازارینکا دوسرے سیٹ کو چھوڑکر کہیں بھی فارم میں نہیں دکھیں ۔ پہلا سیٹ انہوں نے گنوا کر ردوانسکا کو میچ میں ایک صفر کی لیڈ تھما دی انہوں نے شاندار واپسی کر تے ہوئے دوسرا سیٹ چھ چار سے جیتا ۔ لیکن یہ دن ردوانسکا کا تھا ۔ تیسرے و فیصلہ کن سیٹ میں پالش بیوٹی نے بیلا روسی چمپئن چھ صفر سے ہرا کر باہر کاراستہ دکھایا۔ رودوانسکا کیرئیر میں پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے بدھ کو یہاں آسٹریلین اوپن کے مردوں کے سنگل زمرے سے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے جب کہ مسلسل تیسری مرتبہ جیت کے نشانے کے ساتھ اترنے والی دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی بیلا روس کی ویکٹوریہ ازارینکا کا جیت کا سفر کوارٹر فائنل میں مکمل ہوگیا۔نمبر ون اور ٹاپ سیڈ نڈال نے مردوں کے سنگلز زمرے کے کوارٹر فائنل میں 22 ویں سیڈ بلغاریہ کے گرگوری ڈیمتروف کو چار سیٹ تک چلنے والے مقآبلے میں تین چھ ، سا ت چھ، ساتھ چھ، چھ دو سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔نڈال اسی کے ساتھ اپنے کیریئر میں چوتھی مرتبہ آسٹریلن اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ خواتین کے سنگلز زمرے میں سیکند سیڈ ازارینکا کو پولینڈ کی اگنزسکاردوانسکا کے ہاتھوں تین سیٹوں تک چلنے والے سخت مقابلے میں چھ ایک، پانچ سات، چھ صفر کی شکست کا سامنا کرن
ا پڑا۔نڈال کا سیمی فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سوئزر لینڈ کے راجرفیڈر ر کے درمیان کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل مقابلے کے فاتح کھلاڑی سے مقابلہ ہوگا۔ خواتین کے ایک دیگر مقآبلے میں سلوواکیہ کی 20 ویں سیڈ ڈومینیکا سیبل کووا نے اپنے سے برتر سیڈ والی رومانیہ کی سیموناہالیپ کو اسٹریٹ سیڈو میں چھ تین، چھ صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مقابلہ جیت لیا۔وکٹوریہ ازارینکا نے ردوانسکا کے خلاف 47 غیرضروری غلطیا کیں ۔ اس شکست کے ساتھ ہی آسٹریلن اوپن میں مسلسل 18 میچ جیتنے کی لے بھی کوارٹر فائنل میں ختم ہوگئی۔بیلا روسی کھلاڑی پہلے سیڈ سے ہی کھیل پر انہماک ہوتی نظر آئی۔24 سالہ ازارینکا کی حوصلہ افزائی میں مقامی شائقین نے کوئی کمی نہیں کی لیکن وہ ان کے کسی کام نہیں آئی۔