احمد آباد:مشہورمزاحیہ مصنف پدم شری تارک مہتا کے گزشتہ یکم مارچ کو ہوئے انتقال کے بعد کل منعقد ہونے والی ان کی خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب ‘بیسنو’ کو بھی ان کی خوش مزاج شخصیت کے مطابق مختلف انداز میں منعقد کی جائے گی۔تقریباً 88 سال کی عمر میں طویل بیماری کے بعد یہاں آخری سانس لینے والے مسٹر مہتا کی شاہکار دنیا نے الٹے چشمے پر مبنی ٹی وی سیریل ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ ”کے سبب انہیں اور زبردست مقبولیت ملی تھی۔
ان کی خواہش کے مطابق ان کے جسم کی آخری رسومات ادا نہ کرتے ہوئے ان کے جسم کوسائنس کی پڑھائی کے لئے یہاں ایک میڈیکل کالج کو عطیہ کے طورپر دے دیا گیا تھا۔
ان کی دوسری بیوی اندو بین نے کہا ہے کہ یہاں گجرات یونیورسٹی کے کانفرنس آڈیٹوریم میں کل ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک منعقد اس تقریب میں سفید کپڑے پہننا لازمی نہیں ہے ۔ بلکہ ان کے پرستار اور دیگر وزیٹر اگر رنگین کپڑے پہن کر آئیں تو یہ بہتر ہو گا۔اس اجتماع میں یہاں ادب اور آرٹ کی دنیا کی جانی مانی شخصیات کے موجود رہنے کا امکان ہے ۔