نئی دہلی: پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی کے اب تک آئے نتائج اور رجحانات کے مطابق اترپردیش اور اتراکھنڈ میں بی جے پی ‘مودی لہر’ پر سوار ہوکر حکومت بنانے جارہی ہے جبکہ پنجاب میں کانگریس دس سال بعد دوبارہ اقتدار میں آرہی ہے ۔ شمال مشرقی ریاست منی پور اور گوا میں بی جے پی اور کانگریس دونوں میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے ۔
یوپی کی 403 سیٹوں میں سے بی جے پی کے 37 امیدوار جیت چکے ہیں جبکہ 267 سیٹوں پر اس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ اس کی حلیف اپنا دل ایک سیٹ جیت گئی ہے اور 9 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔ سماج وادی پارٹی 5 سیٹوں پر کامیاب ہوچکی ہے اور 48 پر آگے ہے ۔
جب کہ اس کی حلیف کانگریس ایک سیٹ جیت گئی ہے اور سات پر آگے چل رہی ہے ۔ بی ایس پی دو سیٹ جیت چکی ہے اور 16 پرآگے ہے ۔
اتراکھنڈ میں بی جے پی دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے اس کے امیدوار 10 سیٹوں پر جیت گئے اور 46 سیٹوں پر آگے ہیں۔ کانگریس تین سیٹوں پر کامیاب ہوگئی ہے جبکہ 9 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔