ریاض۔ سعودی عرب کے اسلامی مملکت میں خواتین کے لئے روزگار کے مواقع میں فروغ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور اس کے لئے خواتین کو دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ گھر بیٹھے انہیں روزگار فراہم کئے جائیں گے۔
سعودی عرب کی وزارت برائے محنت نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیلی ورک اور گھر بیٹھے کام کے ذریعہ دو ہزار بیس تک ایک لاکھ اکتالیس ہزار ملازمتیں پیدا کی جائیں گی جن سے بالخصوص خواتین اور معذور افراد کو مہذب اور مناسب روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔