یوم پاکستان کی پریڈ میں سعودی عرب فوج کا دستہ سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزر رہا ہے: فوٹو بشکریہ ڈان
یوم پاکستان کے موقع پر دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد کی گئی مرکزی تقریب میں پاکستان فوج، فضائیہ اور بحریہ سمیت رینجرز اور پولیس نے پریڈ کا مظاہرہ کیا۔ امسال پہلی بار عالمی افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان فوج کی جانب سے منعقد کی گئی روایتی پریڈ کی تقریب میں پہلی بار چین اور ترکی کے فوجی قافلوں سمیت سعودی عرب کے قافلے نے بھی شرکت کی۔ فوجی پریڈ میں سعودی عرب اور چین کے چاک چوبند فوجی دستوں نے بھی سلامی دی۔ غیر ملکی افواج کی سلامی کے موقع پر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔
سب سے پہلے سعودی عرب کے فوجی دستے نے سلامی دی، جس کے بعد چین کے فوجی بینڈ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، چینی قافلے میں بری وفضائی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔ فوجی پریڈ میں چین اور سعودی عرب کی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔