متھر: اترپردیش میں متھرا ضلع کے مگورا علاقے میں چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر تین نوجوانوں نے ایک لڑکی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید طور پر جھلس گئی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ علی گڑھ کے شھزادپور جٹوئی کے رہنے والے رویندر عرف داروغہ بھدار گاؤں میں کل صبح غیر شادی شدہ 18 سالہ لڑکی کو اکیلا سوتا پاکر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔لڑکی کے احتجاج پر وہ لوگ اس پر تیزاب پھینک کر بھاگ گئے ۔ لڑکی کے چلانے کی آواز سن کر اہل خانہ اس کے پاس پہنچے لیکن تب تک تینوں ملزم بھاگ چکے تھے ۔ملزم روندر نگلا بھوریا گاؤں میں اپنے بہنوئی پرہلاد کے یہاں رہتا تھا۔ اس کا قریبی بھدار گاؤں میں آنا جانا تھا۔ لڑکی کو گولڈن جوبلی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ملزمان کے خلاف دفعہ 354/504/506/326 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔