بیروت: شام میں باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب کی ایک جیل پر جمعہ کی رات ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی جن میں قیدی اور جیل ملازمین شامل ہیں۔
شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جیل پر حملے کے بعد کئی قیدیوں کو گولی مار د یا گیا کیونکہ وہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ مرنے والے 16 افراد میں سے دو جیل کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
صوبہ ادلب باغیوں کے اہم مقبوضہ صوبوں میں سے ایک ہے ۔ تمام باغی صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سرکاری فوجی دستے روسی حمایت سے باغیوں کے علاقے پر بمباری کر رہے ہیں۔