حیدرآباد: ڈیوڈ وارنر نے ایک کپتان اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کو گجرات لائینس کے مقابلے 9 وکٹس سے شاندار فتح سے ہمکنار کیا ۔ حیدرآباد میں آج کھیلے گئے آئی پی ایل کے ایک دلچسپ مقابلے میں وارنر جارحانہ تیور اپناتے ہوئے انتہائی برق رفتاری کے ساتھ 76 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور مویتیز ہنریک (52 ناٹ آوٹ) نے ان کا خوب ساتھ نبھایا ۔ ان دونوں کی رفاقت میں بنائے گئے 108 رن نے میزبان سن رائزرس حیدرآباد کو کامیابی دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔
قبل ازیں لیگ اسپنر رشید خاں نے 19 رن کے عوض 3 وکٹس لیتے ہوئے گجرات لائینس کو 135/7 تک محدود رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ قبل ازیں افغانستان کے جواں سال لگ اسپنر رشید خاں کا جادو بدستور سرچڑھ کر بول رہا ہے جنہوں نے آئی پی ایل کے آج یہاں کھیلے گئے میچ میں 4 اوورس میں صرف 19 رن دے کر 3 وکٹس لیتے ہوئے گجرات لائینس کو 135/7 تک محدود کرنے میں اپنی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کی مثالی مدد کی ہے ۔
رشید خاں نے آئی پی ایل میں اپنی باری کا انتہائی متاثر کن آغاز کیا تھا اور پھر ایک مرتبہ آج بھی انہوں نے چار اوورس میں 19 رن کے عوض تین وکٹ لیتے ہوئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ رشید خاں نے برنڈن مک کلم (5) ، آرون فنچ (3) اور کپتان سریش رائینا جیسے طوفانی بیٹسمین (5) کو اس اننگز کے پانچویں ، ساتویں اور نویں اوورس میں آؤٹ کرتے ہوئے گجرات لائینس کے ٹاپ آرڈرس کو درہم برہم کردیا ۔ گجرات لائینس ، رشید خاں کی تباہ کن بولنگ سے پہونچنے والے نقصان کی تلافی نہیں کرسکے اگرچہ دنیش کارتک (30) اور ڈیوائین اسمتھ (37) نے پانچویں وکٹ کی رفاقت میں اپنی ٹیم کیلئے 55 رن کا اضافہ کیا جو بے سود ثابت ہوا ۔
افغانستان کے حیرت انگیز لڑکے کی طرف سے پہونچایا گیا نقصان رائینا اور ان کے ساتھیوں میں مایوسی پھیلادی ۔ مک کلم ایک گگلی کو سوئیپ کرنے کی کوشش میں پویلین لوٹ گیا ۔ رائینا ایک غلط شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگیا ۔طوفانی بیٹسمین فنچ بھی رشید خاں کی چالاک حکمت عملی کو سمجھنے میں ناکام رہے ۔ اور گگلی نے انہیں بھی پویلین کا رستہ دکھادیا ۔ رشید خاں چار اوور کی بولنگ کے دوران ابتداء سے آخر تک خطرناک ثابت ہوئے ۔ گجرات لائنس بالکل معمولی اسکور پر آوٹ ہوگئے ۔