نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کے دوران ریاست کے زیرالتوا منصوبوں کے لئے 10459 کروڑ روپے کی رقم جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ محترمہ بنرجی نے مسٹر مودی سے ملاقات کرنے کے بعد نئی دہلی میں واقع ساوتھ بلاک میں نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ ریاست کی کئی زیرالتوا منصوبوں پر بات چیت کی اور ریاست کے حصہ کی رقم جاری کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ریاست کے حملے کی رقم جاری کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے حصے کی 10459 کروڑ روپے کی رقم باقی ہے جس پر مرکز کو توجہ دینی چاہئے ورنہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔محترمہ بنرجی صدر پرنب مکھرجی اور مسٹر مودی کی دعوت پر ہندستان کے دورے پر آئیں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے سلسلے میں آج دارالحکومت میں ہیں۔