ایک بڑی روشن چٹان جس کا حجم 2000 فیٹ کے قریب ہے کرۂ ارض کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ 19اپریل کو کرۂ ارض سے محفوظ طور پر اڑتے ہوئے گذر جائے گی۔
امریکی خلائی ایجنسی ’ ناسا ‘ نے بتایا کہ 3سال قبل کرۂ ارض کے قریب جس بڑی شئے کو دریافت کیا گیا تھا اب وہ روشن چٹان کرۂ ارض سے محفوظ فاصلہ تقریباً 1.1 ملین مائیلس ( 1.8 ملین کیلو میٹر ) دور سے گذرنے کی توقع ہے۔ ناسا کے مطابق ہر ہفتہ کئی مرتبہ کرۂ ارض کے اس فاصلہ سے چھوٹی چھوٹی چٹانیں گذرتی ہیں لیکن اب آنے والی روشن چٹان کا حجم اور وزن غیر معمولی طور پر بڑا ہے۔ روشن چٹان 2014 J025 کو چند سال قبل دریافت کیا گیا تھا۔ اگرچیکہ یہ روشن چٹان کرۂ ارض سے ایک بلین مائیلس دوری پر ہے لیکن 400سال میں ایک بار یہ خلائی چٹان قریب ہوتی ہے۔