کباڑ سے جیکٹ کو خریدنے والا شخص اس بات سے لاعلم تھا کہ یہ امریکی آگوسٹا گالف کلب کی ہےم، فوٹو؛ بشکریہ آگوسٹا گالف کلب فیس بک پیج
نیوجرسی: امریکا میں آگوسٹا گالف کلب کی آفیشل سبز جیکٹ ایک شخص نے پرانے ملبوسات کی دکان سے صرف 5 ڈالر میں خریدی لیکن اپنی تاریخی اہمیت کے لحاظ سے اب وہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی ہے۔
گرین جیکٹ آکشن کمپنی کے مطابق یہ کوٹ جارجیا گالف کلب کے اراکین پہنا کرتے تھے اور ہر سال یہ جیکٹ ایک ماسٹر ٹورنامنٹ جیتنے والے سب سے بڑے کھلاڑی کو پیش کی جاتی ہے۔ اس جیکٹ کو کباڑے کی دکان سے ایک شخص نے صرف 5 ڈالر میں خریدا جسے اس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں تھا۔
اس جیکٹ کو بعد ازاں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم میں نیلام کیا گیا، نیلام گھر کے مطابق یہ جیکٹ 1950 سے تعلق رکھتی ہے اور 1994 سے ٹورانٹو کے سامان میں لائی گئی ہے۔ اس پر جیتنے والے کا نام بھی لکھا ہے اور گالف کلب نے اس جیکٹ کے اصل ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ نیلام گھر نے اس کی فروخت 5 ہزار ڈالر سے شروع کی جو بڑھتے بڑھتے 139,348.80 ڈالر تک جاپہنچی۔