بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انھیں ممبئی کے معروف ناناوتی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ممبئی سے ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ زخم معمولی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔وہ فرح خان کی آنے والی فلم ہیپی نیو ایئر کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ ایک فائیو سٹار ہوٹل میں جاری تھی جب شاہ رخ خان ایک دروازے سے ٹکرا گئے اور زخمی ہو گئے۔ہسپتال سے ابھی ڈاکٹر نے ان کے زخم کی نوعیت کے بابت کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ ہسپتال میں شاہ رخ کے ساتھ ان کے قریبی دوست اور ان کی بیگم گوری خان بھی موجود ہیں۔شاہ رخ خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’شارخ خان کو سیٹ پر شوٹنگ کے دوران معمولی چوٹ آئی ہے۔ انھیں ہلکا زخم ہے اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ آپ کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔‘حال ہی میں فلم ’چینّئی ایکسپریس‘ کے لیے انھیں سکرین ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ان کے مطابق ہر ایوارڈ خاص ہوتا ہے۔شوٹنگ کے دوران بہت سے اداکار زخمی ہوتے رہتے ہیں لیکن سب سے خطرناک چوٹ امیتابھ بچن کو فلم ’قلی‘ کے دوران آئی تھی۔بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایوارڈز تقریبات پر جانبداری کے الزامات کی تردید کی ہے کیونکہ ان کے مطابق ہر ایوارڈ خاص ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اکثر و بیشتر فلم ایوارڈز کی تقریبات پر جانبداری کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔ بعض فنکاروں کے مطابق ان ایوارڈز تقریبات میں انھیں کو انعامات دیے جاتے ہیں جو ان میں رقص کرتے ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان کا خیال اس کے برعکس ہے۔ممبئی میں فلم ایوارڈز سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ان تقریبات میں ناچنے یا رقص کرنے کا موقع بھی انہیں کو ملتا ہے جن کے لیے وہ سال اچھا رہا ہو جن کی فلمیں پسند کی گئی ہوں۔ اس لیے ان انعامات پر تعصب یا جانبداری کا الزام لگانا غلط ہے۔ میرے لیے تو ہر ایوارڈ خاص ہوتا ہے۔‘شاہ رخ خان اس موقع پر اپنے پہلے ایوارڈ کو یاد کرتے ہوئے تھوڑے جذباتی بھی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کو اپنی کامیابی دکھانا چاہتے تھے لیکن دونوں ہی ان کی کامیابی سے قبل دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’پہلے میں اپنے ایوارڈز اپنے ماں باپ کی نذر کیا کرتا تھا اب میں اپنے بچوں کے نام کرتا ہوں۔ میں اب بھی چاہتا ہوں کہ ایک دن ایسی عظیم فلم میں کام کروں جس کے لیے میرے ماں باپ جنت سے دیکھ کر مجھ پر فخر کریں۔‘انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب ان کے تین بچے ہیں تو کچھ زیادہ ہی ایوارڈز جیتنے پڑیں گے۔کیا انھیں ان کی فلم ’چنئی ایکسپریس‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے کا امکان ہے۔