نئی دہلی(بھاشا) جھارکھنڈ حکومت نے ریاست میں بغیر کوئی معاوضہ دئے کوئلا کان کے لئے کول انڈیا لمیٹیڈ سے
۲۵ ہزار کروڑ روپئے مانگے ہیں جس سے کمپنی کے مالی حالات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ جھار کھنڈ کے چیف سکریٹری آر ایس شرما نے کہا کہ کول انڈیانے ریاست میں کان کیلئے کول بیرنگ ایکٹ کے ذریعے زمین حاصل کی ہے ۔ کمپنی نے ذاتی زمین حاصل کرنے کے لئے معاوضہ کی ادائیگی کی ہے جبکہ حکومت نے جو زمین دی اسکا کوئی معاوضہ نہیںادا کیا گیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق یہ
زمین ہزاروں کروڑ روپئے کی ہے۔