ملبورن۔ (یو این آئی)ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے ہوریا تیکائو کی جوڑی آسٹریلیائی اوپن مسکڈڈبلس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ثانیہ کی جوڑی نے حسام الحق قریشی اور جولیا کی جوڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ چھٹی سیڈ یافتہ ثانیہ اور تیکائو نے حسام الحق اور جولیا کی غیر ترجیحی جوڑیوں کو ترسٹھ منٹ تک چلے کوارٹر فائنل مقابلے میں شکست دی۔ اب ثانیہ اور تیکائو کا سامنا آسٹریلیا کی جارمیلا اور میتھوایب ڈین سے ہوگا۔ غیر ترجیحی آسٹریلیائی جوڑی نے سوواکیا کی کیٹرینا سبروتک اور ہندوستان کے روہن بوپنا کو شکست دی۔ ثانیہ کی خوبصورتی اور ان کی ناک ک
ی نتھنی کی دیوانی ہیں۔ثانیہ اور تیکائو کوپہلے سیٹ میں اپنے مخالفین کی سروس توڑنے کے تین موقع ملے جن میں سے انہوںنے ایک کو پارکیا۔پہلا سیٹ انہوںنے اٹھائیس منٹ میں جیت لیا اگلے سیٹ میں ثانیہ اور تیکائو نے نویں گیم میں اپنے مخالفین کی سروس توڑی اور پینتیس منٹ میں سیٹ کے ساتھ میچ بھی جیت لیا۔مکسڈ ڈبلس میں ہندوستان کے پیس اور سولواکیا کی ڈینیلا کی جوڑی ایک دیگر کوارٹر فائنل میں فرانس کی کرسٹینا اور کناڈا کے ڈینیل سے کھیلے گی۔ ایشیا کی واحد گرینڈ سلیم چمپئن چین کی لی نا جمعرات کو آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ میں مسلسل دوسری مرتبہ داخل ہوگئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ 20 ویں سیڈ ڈومنیکا سبلکووا سے ہوگا۔چوتھی سیڈ چینی کھلاڑی نے کناڈا کی نوجوان کھلاڑی ایوجنی بوکارڈ کو خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں مسلسل سیٹوں میں چھ۔دو، چار ۔چھ سے شکست دی جس کے ساتھ لی نا گزشتہ چار برسوں میں تیسری مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ایک دیگر خواتین سنگلز سیمی فائنل میں 20ویں سیڈ سلوواکیا کی ڈومنیکا سبلکووا نے پانچویں سیڈ پولینڈ کی اگنکسکا ردوانسکا کو حیرت انگیز طورپر مسلسل سیٹوں میں ایک۔چھ، دو ۔چھ سے شکست دیکر گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی سلوواکیائی کھلاڑی بننے کا وقار حاصل کیا۔میچ کے شروع میں ردوانسکاکو پسندیدہ کھلاڑی سمجھاجارہا تھا جنہوں نے پچھلے راؤنڈ میں دو مرتبہ کی فاتح وکٹوریا ازرینکا جیسی کھلاڑی کو شکست دی تھی لیکن سیمی فائنل مقابلے میں پولش کھلاڑی پر نوجوان سبلکووا پوری طرح حاوی نظر آئیں۔سلوواکیائی کھلاڑی نے پہلے سیٹ کے شروعاتی تینوں گیمز جیت کر اپنے ارادے ظاہر کردیئے تھے۔ چوتھے گیم تک ردوانسکا پوائنٹ حاصل کرسکیں لیکن پھر اس کے بعد وہ ایک بھی پوائنٹ نہیں لے سکیں اور سبلکووا نے یہ سیٹ یکطرفہ انداز میں ایک۔چھ سے آسانی سے جیت لیا۔دوسر ے سیٹ میں بھی پانچویں سیڈ کھلاڑی اپنے سے کم سیڈ اور کم تجربہ کار سلوواکیائی کھلاڑی کے سامنے جدوجہد کرتی نظر آئیں اور سبلکووا نے صفر۔چار کی شروعاتی سبقت حاصل کرلی۔ ردوانسکا نے حریف کھلاڑی کی سروس بریک کرکے اسکور دو۔چار کیا لیکن پھر سبلکووا نے اسے دو۔پانچ کرکے فائنل میں جگہ یقینی کرلی۔سبلکووا نے چینی کھلاڑی لی نا کے خلاف پچھلے چار میچوں میں شکست ہی کھائی ہے لیکن وہ اپنے کیریر کیپہلے گرینڈ سلیم جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خطاب جیتنے کے لئے ہرممکن کوشش کروں گی۔ مجھے ابھی کچھ وقت کی ضرورت ہے لیکن امید ہے کہ میں تیاری کرسکوں گی۔سنیچر کو ملبورن پارک میں ہونے والے خواتین سنگلز کے خطابی مقابلے میں 24 سالہ سبلکووا تجربہ کار اور عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر کی کھلاڑی لی نا سے مقابلہ کریں گی۔لی گزشتہ برس بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا سے فائنل میں ہار گئی تھیں جبکہ 2011 میں کم کلسٹرس نے انہیں خطابی مقابلے میں شکست دی تھی۔ 2012 میں کلسٹرس نے ہی انہیں ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں مات دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔بوکارڈ (19)کناڈا کی دوسری ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے موجودہ وقت میں گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل تک جگہ بنائی ہے۔ آخری مرتبہ 1984 یو ایس اوپن میں کناڈا کی کارلنگ باسیٹ کسی گرینڈ سلیم کے سیمی فائنل تک پہنچی تھیں۔عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز اور ان کی بڑی بہن وینس ولیمز انڈین ویلس ٹینس ٹورنامنٹ کے 13 برسوں کے اپنے بائیکاٹ کو ختم کرکے اس ٹورنامنٹ میں واپسی کرسکتی ہیں۔بی این پی پریبس اوپن کے منتظمین نے اس کا اشارہ دیا ہے اور اس سیشن کے لئے سیرینا اور ولیمز کے ناموں کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔ موجودہ نمبر ایک کھلاڑی نے بھی اس مرتبہ انڈین ویلس میں کھیلنے کے اشارے دیئے ہیں۔خیال رہے کہ کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں 2001کے متنازعہ فائنل مقابلے کے بعد سیرینا اور ولیمز نے اس ٹورنامنٹ میں کبھی حصہ نہیں لیا۔اس فائنل مقابلے کے دوران سامعین کے سیرینا پر ہوٹنگ کئے جانے سے امریکی کھلاڑی کافی ناراض ہوگئی تھیں۔ٹورنامنٹ کے ڈائرکٹر اسٹیو سمون نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ہمیں ابھی پتہ نہیں ہے کہ سیرینا یہاں کھیلیں گی یا نہیں لیکن فہرست میں ان کا نام آچکا ہے جس سے ہم بہت خوش ہیں۔ آسٹریلین اوپن میں ان کے بیان سے ہمیں اشارہ ملا ہے کہ وہ یہاں کھیلنے کے بارے میں غور کررہی ہیں۔ آسٹریلین اوپن میں اینا ایوانووچ کے ہاتھوں چوتھے دور میں حیرت انگیز طورپر شکست کھانے کے بعد باہر ہونے والی سیرینا نے کہا ہے کہ وہ سابق جنوب افریقی صدر نیلسن منڈیلا پر مبنی ایک فلم سے متاثر ہوکر انڈین ویلس کا اپنا بائیکاٹ ختم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔تین سے 16 مارچ تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں خواتین میں وکٹوریا ازارینکا او ر ماریا شاراپووا اور مردوں میں رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ جیسے چوٹی کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔وہیں سنگلز کے فائنل میں پہنچنے والی سوبل کووا ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ انہوںنے جیت کے بعد کہا کہ رودوانسکا ایک مضبوط کھلاڑی ہیں اور میں نے مشکل میچ کو سوچا بھی نہ تھا۔ مجھے پتہ تھا کہ اپنا بہترین مظاہرہ کرنا ہے۔میں نے اپنے کھیل پر پورا دھیان دیا اور یقین ہی نہیں ہوتا کہ میں فائنل میں ہوں۔