اِسٹونیا میں نیٹو کےتحت دنیا کی سب سے بڑی اورجدید سائبر دفاعی مشقوں کا آغاز کردیا، مشقوں میں 25 ممالک کے 800 ماہرین حصہ لے رہے ہیں ۔
نیٹوکوآپریشن سائبر ڈیفنس سینٹر آف ایکسی لینس کے تحت ہونے والی ان مشقوں میں نیٹو اتحادی ممالک کے پالیسی ساز، آئی ٹی، سیکورٹی اورقانونی ماہرین شامل ہوں گے۔
ماہرین سائبر حملوں میں بیس کے الیکٹرک پاور گرڈ سسٹم، ڈرون، فوجی کمانڈ اور کنٹرول کے نظام اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ہدف بندیوں کا دفاع کریں گے۔