بارہ بنکی(نامہ نگار)بی جے پی اپنی پالیسیوں سے بھٹک گئی ہے یہ ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک بیماری ہے جبکہ بی ایس پی کی پالیسیاں بہت اچھی ہیں اور پارٹی کے قول وعمل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ مذکورہ باتیںسابق رکن پار لیمنٹ کی موجودگی کرشن بہاری مشرا نے بی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی گزشتہ ۳۳برسوں سے وابستہ تھے لیکن بی جے پی پالیسیاں عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ اسی لئے انہوں نے پارٹی کو خیرباد کہا۔۲۰۰۲میں مسٹر مشرا نے بی جے پی کے ٹکٹ پر حیدر گڑھ سے اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے بی ایس پی کی پالیسیوں میں یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی فکر عوام کی فکر ہے۔ جبکہ بی جے پی کی مودی، اڈوانی ، راج ناتھ سنگھ اور راجویندر سنگھ تک ہی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورنوں کو جو اعزاز بی ایس پی میں حاصل ہوا ہے وہ کسی دوسری پارٹی میں نہیں ملا۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ کملا پرساد راوت نے کہا کہ ملک میں نظم ونسق درہم برہم ہوگیا ہے اور ریاست کے وزراء اور رکن اسمبلی اسٹڈی ٹور کے نام پر سیر وتفریح کے لئے غیر ملکوں کے دورے کررہے ہیں۔