ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہوہ اسلامی تشخص کی حفاظت کیلئے مسجد اقصیٰ کا زیادہ سے زیادہ دورہ کریں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں پر زوردیا ہے کہوہ اسلامی تشخص کی حفاظت کیلئے مسجد اقصیٰ کا زیادہ سے زیادہ دورہ کریں۔
اطلاعات کے مطابق استنبول میں یروشلم پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوغان نے اپنے خطاب میں مغربی کنارے اور یروشلم میں یہودی آبادکاری کے منصوبوں پر اسرائیل پر زبردست تنقید کرتے ہو ئے اسے جنوبی افریقہ کی سابق نسل پرستانہ پالیسی کا مظہر قراردیا۔
انہوں نے کہا ہم مسلمانوں کو بطور خاص کثرت سے القدس کا دورہ کرنا چاہئے،طیب اردوغان نے یروشلم کا عربی نام استعمال کرتے ہوئے کہاکہ یروشلم پر یہودی قبضہ ہر دن مضبوط ہورہا ہے اور یہ قبضہ ہم مسلمانوں کی توہین ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل کی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی نئی کارروائیوں میں اور نسل پرست ،امتیازی سیاست میں کوئی فرق نہیں جیسا کہ ماضی بعید میں سیاہ فاموں کے ساتھ امریکہ میں سلوک روا رکھا گیا اور ماضی قریب میں سیاہ فاموں کے ساتھ جنوبی افریقہ میں سلوک روا رکھا گیا۔
اپنے خطاب کے دوران طیب اردوغان نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیاکہ وہ اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل نہ کرے،امریکہ کی جانب سے یہ اقدام انتہائی غلط اوراحمقانہ مشورہ ہوگا ۔یہ عام مقام نہیں ہے ، وہ نہیں جانتے کہ یہ ہمارے لئے کتنے مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے اور منتقلی کس قدر نازک معاملہ ہے۔