چندوسی (نامہ نگار)یوم تحصیل کے موقع پر عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے دہلی میں پارٹی کے کارکنا ن پر لاٹھی چارج کی مخالفت میں ایک عرضداشت ایس ڈی ایم کو سپرد کی۔ عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں جرائم میں اضافہ سے عوام کو نجات دلانا ضروری ہوگیا ہے۔انہوں نے عرضداشت میں مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی دیگر ریاستوں کی طرح دہلی پولیس کو بھی ریاست دہلی کے زیر انتظام کیا جائے تاکہ دہلی پولیس کی جوابدہ ہو۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے مطالبہ کیا کہ دہلی میں نظم ونسق بہتر کرنے کے پیش نظر دہلی پولیس کو مرکزی حکومت کے زیر اتنظام نہ رکھ کر دہلی ریاست کے ماتحت کیا جائے ۔ عرضداشت سپر د کرنے والوں میں عام آدمی پارٹی کے ضلع کوآڈینیٹر سشیل سکسینا ، وید پرکاش سارسوت، جے دیوسنگھ، آر کے تیاگی، نریندر کماریادو، درگیش کمار وغیرہ شامل تھے۔