واشنگٹن : اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر پاگل پن سوار ہے ۔شمالی کوریا کی جانب سے کل ایک اور میزائل تجربہ کے بعد محترمہ ہیلی کا یہ تبصرہ منظرعام پر آیا ہے ۔محترمہ ہیلی نے کہا کہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے ان کو پیغام دینے کے لئے کیا گیاہے ۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہاکہ شمالی کوریا کی یہ کارروائی اکساوے والی ہے ۔مسٹر ان نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ حالات بہتر ہوں۔اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بہتر حالات میں مسٹر ان کے ساتھ بات چیت کرنے میں انہیں خوشی ہوگی۔محترمہ ہیلی نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کرنے کے لئے میزائل تجربہ صحیح طریقہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک وہ ہماری شرطیں پوری نہیں کرتے ،ہم ان کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے اس سال یک کے بعد دیگرے کئی میزائل تجربے کئے ہیں۔