جاپان کی شہزادی ایک عام آدمی سے شادی کرنے کے لیے اپنے شاہی مرتبے سے دستبردار ہو گئیں ۔
جاپان کے بادشاہ آکی ہیتو کی پوتی شہزادی ماکو نے قانون دان ’کی کومورو‘سے منگنی کر لی ہے۔
کومورو نے جاپان کی سیاحت کے فروغ کے لیے ’پرنس آف سی‘ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
جاپان کے شاہی قانون کے مطابق اگر کوئی شہزادی کسی عام آدمی سے شادی کرتی ہے تو اسے شاہی خاندان چھوڑنا پڑتا ہے ۔