بلند شہر، 24جنوری (یو این آئی)بلند شہر کے تکھانہ گاؤں میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے چھ افراد کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں اس کے والد، ماں، بھائی، بھابھی، بھتیجہ اور بھتیجی شامل ہیں۔ملزم مامون کو اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔میرٹھ زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس آلوک شرما نے آج بتایا کہ اس جرم کی وجہ جائیداد کا تنازع تھا۔ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت موسم خان (85)، ان کی اہلیہ اصغری ، ان کا 60 سالہ بیٹا شوقین اس کی کی بیوی شنو، ان کا بیٹا صمد اور بیٹی مسکان شامل ہیں۔یہ واقعہ کل رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔