لکھنؤ:اتر پردیش کی حکومت نے آج ایک بڑی انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے انڈین ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (آئی اے ایس) کے 74 افسران کا تبادلہ کر دیا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق آمدنی کمیشن کے ممبر چندرپرکاش کو موجودہ عہدے کے ساتھ زرعی پیداوار کمشنر کا اضافی چارج سپردکیا گیا ہے ۔
ویٹنگ افسر ششی پرکاش گوئل کو وزیر اعلی، شہری ہوا بازی اور ریاستی پراپرٹی اور پروٹوکول محکمہ کا چیف سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن، ہوم گارڈ اترپردیش تنظیم نو کوآرڈینیشن اور شہری ترقیات، شہری روزگار اور غربت کے خاتمے کے پروگرام سے متعلق محکمہ کے چیف سکریٹری کمار کملیش کو جنرل ایڈمنسٹریشن اور اتر پردیش تنظیم نو کوآرڈینیشن محکمہ کے عہدے کے چارج سے آزاد کردیا گیا ہے ۔ وہ باقی عہدوں پر سابقہ کی طرح بحال رہیں گے ۔ ثانوی اور اعلی تعلیم محکمہ کے چیف سکریٹری جتیندر کمار کو جنرل ایڈمنسٹریشن اور اتر پردیش تنظیم نو کوآرڈینیشن اور لینگویج محکمہ کاچیف سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ توانائی کے شعبہ کے ڈپٹی چیف سکریٹری اور اتر پردیش پاور کارپوریشن، اتر پردیش ریاست بجلی کی پیداوار اور ٹرانسمیشن کارپوریشن اور پن بجلی کارپوریشن کے صدر سنجے اگروال کو ثانوی تعلیم اور اعلی تعلیم محکمہ کا ڈپٹی چیف سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ ویٹنگ افسر آلوک کمارفرسٹ کومسٹر اگروال کے مقام پر بھیجا گیا ہے ۔رہائش اور شہری منصوبہ بندی، لینگویج اور محکمہ تعمیرات عامہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سداکانت کو رہائش اور شہری منصوبہ بندی اور لینگویج کے سیکشن کے عہدے کے چارج سے آزاد کیا گیا ہے ۔ مسٹر سداکانت بقیہ عہدوں پر سابقہ کی طرح بحال رہیں گے ۔نئی دہلی میں اتر پردیش کے سرمایہ کاری کمشنر اور نوئیڈا کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور گریٹر نوئیڈا اور نوئیڈا میٹرو ریل کارپوریشن کے ڈائریکٹر امت موہن پرساد کو سرمایہ کاری کمشنر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر گریٹر نوئیڈا کے عہدے سے آزاد کردیا گیا ہے ۔ وہ بقیہ عہدوں پر حسب سابق رہیں گے ۔