جوبا:جنوبی سوڈان کی حکومت نے اقوام متحدہ ریڈیو اسٹیشن کے لیے کام کرنے والے صحافی کو قید سے آزاد کر دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا کہ اقوام متحدہ سے کے ریڈیو میرایا کیلئے کام کرنے والے صحافی جارج لیویو کو اگست 2014 میں جنوبی سوڈان کی حکومت نے ناحق گرفتار کر لیا تھا۔
وہ گزشتہ ڈھائی برسوں سے حراست میں تھے لیکن کبھی ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا گیا۔ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) کے ترجمان ڈینیل ڈکنسن نے کہاکہ “جارج لیویوکو رہا کر دیا گیا ہے اور یو این ایم آئی ایس ایس ان کی ضروریات کا خیال رکھ رہا ہے ۔