لکھنئو، 24 جنوری (یو این آئی) حکمراں سماجوادی پارٹی کے ممبراسمبلی دیپک کمار کا آج نئی دہلی کے ایک اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔ وہ 55 برس کے تھے۔کنبہ کے لوگوں نے بتایا ہے کہ انہیں کچھ علاج کے لئے نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ چار مرتبہ ممبراسمبلی منتخب ہونے والے مسٹر کمار اترپردیش اسمبلی میں اناو صدر سیٹ کی نمائندگی کرتے تھے۔ان کی لاش اناو لائی جارہی ہے ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اور سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے پارٹی ایم ایل اے کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔