نانگ پوہ( میگھالیہ):میگھالیہ کے ری بھوئی ضلع میں آلودہ کھانا کھانے سے آٹھ بچوں کی موت اور 200سے زائد لوگ سنگین طورپر بیمار ہو گئے ۔
پولیس ڈپٹی کمشنر سی پی گوٹمارے نے آج یو این آئی کو بتایا کہ امزنگ تھانہ کے نانگکیا گاوں میں اتوار کو ایک چرچ میں پرے کے بعد کھانا کھانے سے 200سے زائد لوگ سنگین طورپر بیمار پڑگئے جن میں کچھ بچے بھی شامل تھے ۔ ان میں سے تین بچوں کی کل موت ہوگئی اور پانچ بچوں نے آج علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مسٹر گوٹمارے نے کہا کہ ہم نے حالات سے نپٹنے کے لئے ضلع میں موجود ڈاکٹروں کی ٹیم کی مدد کے لئے شلانگ سے فاضل ڈاکٹروں کو بلایا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کی مجسٹریٹ سے جانچ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی اس معاملہ پر کوئی تبصرہ کریں گے ۔