بلیا: اترپردیش کے بلیا ضلع کے پڈری علاقے میں ایک نوجوان نے معشوقہ کا قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات جٹھواڑ کا رہنے والا 22 سالہ اجیت کمار گوڑ اپنی معشوقہ خوشبو(18) کے گھر کی چھت پر گیا تھا ۔
اس وقت وہ کھانا کھارہی تھی۔ اجیت نے کسی بات پر اس پر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی چاقومارنے کے بعد گولی مار لی جس سے اس کی موت ہوگئی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔