لکھنؤ: وزیراعظم نریندرمودی نے آج اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کوانکی 45ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا”اترپردیش کے نوجوان اورمتحرک و فعال وزیر اعلی کو یوم پیدائش کی مبارکباد۔
صحت مند اور لمی عمر کے لئے دعاگو ہوں”۔ مودی کے ٹویٹ کے جواب میں یوگی نے بھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی مبارکباد کا بے حد شکریہ۔ تاہم، وزیر اعلی نے اپنی یوم پیدائش نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بین الاقوامی یوم ماحولیات کے دن مسٹر یوگی لکھنؤ میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کریں گے اس کے بعد وہ علی گڑھ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے ۔