لندن: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کے سورج کی کرنیں انسان کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ سورج کی کرنیں انسان کے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجا تا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کے باعث دل کی بیماری میں مبتلا ہوکر ہر سال دنیا بھرمیں ہزاروں افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔