پیرس سمجھوتے سے واشنگٹن کے نکل جانے پر مبنی صدر ٹرمپ کے فیصلے پر امریکا کے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے گئے ہیں۔
پیرس سمجھوتے سے امریکا کے نکل جانے کے ٹرمپ کے فیصلے سخت ناراض امریکی شہریوں نے مختلف شہروں میں مظاہرے کرکے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی شدید مذمت کی۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ نیویارک میں کیا گیا۔
نیویارک کے مظاہرے کے شرکا ٹرمپ کو جھوٹا قراردے رہے تھے۔
پیرس سمجھوتے سے نکل جانے پر مبنی امریکی صدر کے فیصلے پر پوری دنیا میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین دنیا میں گرین ہاؤس گیس پھیلانے والے دو سب سے بڑے ملک شمار ہوتے ہیں۔
گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کے لئے ہی پیرس سمجھوتہ طے پایا تھا۔
گرین ہاؤس گیسیں عالمی موحولیات اور خود انسانی زندگی کے لئے انتہا ئی خطرناک ہیں۔