لندن:لندن میں فنسبري پارک مسجد کے قریب ایک وین نے راہگیروں کو آج ٹکر ماردی جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔
‘دی سن اخبار’ کے مطابق اس واقعہ میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔’
اس سے پہلے پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں میں تین لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مسلم کونسل برطانیہ (ایم سی بی ) نے ٹوئٹر پر کہا کہ وین ڈرائیور نے دانستہ طور پر راہگیروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رمضان کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں نماز پڑھنے آئے تھے جس کی وجہ سے یہ علاقہ بہت مصروف تھا۔
ایک عینی شاہد نے کہا، “ہر کوئی چیخ رہا تھا۔ ہر کوئی چلا رہا تھا کہ وین نے لوگوں کو ٹکر ماری ہے ۔ لوگ مسجد سے نماز ادا کرکے نکل رہے تھے تبھی وین نے ٹکر ماری۔ “
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں برطانیہ میں اس طرح کے حملے بڑھے ہیں۔ تین جون کو لندن برج پر اور اس کے پاس کے علاقے میں لوگوں پر ایسا ہی حملہ ہوا تھا جسے پولیس نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا تھا۔ حملے میں 8 افراد ہلاک اور 50 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ 22 مارچ کو ایک شخص نے لندن میں ویسٹ منسٹر برج پر لوگوں پر کار چڑھا دی، جبکہ ایک پولیس اہلکار کو چاقو سے مار ڈالا۔ اس حملے میں کل پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔