اب تک کاغذ کی طرح لچکدار اسمارٹ فونز بنانے کے لیے ہی کمپنیوں کے درمیان ریس جاری ہے مگر لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا لیپ ٹاپ بھی دستیاب ہوگا۔
نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران لیناوﺅ نے مسقبل کے لیپ ٹاپ کا تصور پیش کیا, جو کاغذ کی طرح لچکدار اور ہر طرح موڑا جاسکتا ہے۔
اس لیپ ٹاپ کا ڈسپلے بھی لچکدا ہوگا جبکہ ’بلٹ اِن‘ کی بورڈ اور تھنک پیڈ اسٹک یا ماﺅس بھی اپنی جگہ پر دیا جائے گا۔
تاہم اس پر زیادہ تر کام وائس کمانڈز یا اسٹائلوس پین کے ذریعے ہوگا۔
لیناوﺅ نے اس کی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فی الحال کانیسپٹ ڈیوائس ہے جس کا حصول نئی اسکرین ٹیکنالوجی اور جدید میٹریلز سے ممکن ہوگا، تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔
A foldable PC? Maybe someday. Just a concept for now. #LenovoTransform pic.twitter.com/UIq1qpaSwj
— Lenovo (@Lenovo) June 20, 2017