اسرائیل کے خفیہ ادارے ” موساد ” کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، ایران شام کے علاقہ گولان میں دوسرا حزب اللہ بنا رہا ہے۔
عبری زبان سائٹ ” کان” کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے خفیہ ادارے ” موساد ” کے سربراہ یوسی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، ایران شام کے علاقہ گولان میں حزب اللہ کا دوسرا گروہ بنا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے گذشتہ ہفتہ امریکی حکام کے ساتھ ایک خفیہ اجلاس میں یہ دعوی کیا ہے کہ ایران کی طاقت اور قدرت خطے میں روز بروز بڑھ رہی ہے ایران کے نفوذ کو روکنے کے لئے امریکہ کو اقدام کرنا چاہیے کیونکہ امریکہ ہی ایران کی بڑھتی ہوئی قدرت کو روک سکتا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے امریکی حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اکیلا ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ لہذا امریکہ کو ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت کو روکنا چاہیے۔