گورکھ پور: اترپردیش میں گورکھپور واقع بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ 24 گھنٹے میں دماغی بخار سے متاثرہ مزید تین بچوں کی موت ہو گئی۔
اس سال اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہو گئی۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران دماغی بخار سے جن تین بچوں کی موت ہوئی ہے اس میں بستی، گورکھپور اور سنت کبیر نگرا ضلاع کا ایک ایک بچہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ یکم جنوری سے اب تک دماغی بخار سے متاثرہ 222 مریضوں کو بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں علاج کے لئے داخل کیا جس میں سے 69 بچوں کی موت ہو چکی ہے ۔میڈیکل کالج میں اس دوران دماغی بخار سے متاثرسات اور نئے مریضوں کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے جبکہ اس سے متاثرہ اس میڈیکل کالج میں 18 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔