امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کے آسٹریلین اوپن جیتنے کے پانچ ماہ بعد ایک اور حاملہ ٹینس کھلاڑی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہے۔
لیکسمبرگ سے تعلق رکھنے والی مینڈی منیلا نے ومبلڈن کے پہلے مرحلے میں شکست کے بعد بتایا کہ وہ چار سے زائد ماہ سے حاملہ ہیں۔
کھیل کے دوران انھوں نے ڈھیلا ڈھالا لباس پہنا تھا۔ 31 سالہ مینڈی منیلا کو اطالوی کھلاڑی فرانسسکا شیاوون کے ہاتھوں 1-6، 1-6 سے شکست ہوئی تھی۔
مینڈی منیلا ٹینس کی عالمی درجہ بندی پر 82 ویں نمبر پر ہیں اور وہ ڈبلز مقابلوں میں بھی شرکت کریں گی۔
سرینا ولیمز سات ماہ سے حاملہ ہیں اور جس روز انھوں نے انسٹاگرام پر ٹینس پریکٹس کی ویڈیو جاری کی تھی، اسی روز مینڈی منیلا انستاسیا سیواتووا کے ہمراہ تیاری کر رہی تھیں۔
ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ان کا مقابلہ اپیک سوئلو اور وارٹچیا وونتینچائی کے ساتھ ہوگا۔
مئی میں فرنچ اوپن میں مینڈی منیلا کو پہلے مرحلے میں شکست ہوئی تھی، اور 2014 میں انھوں نے اپنے کوچ ٹم سومر سے شادی کی تھی۔
ان کی بچے کی پیدائش رواں سال کے اواخر تک متوقع ہے۔