غازی پور:اترپردیش میں غازی پور ضلع کے گھمر حلقہ کے دیوکلي گاؤں میں لگے ٹرانسفارمر میں اچانک آئی خرابی کی وجہ سے ہائی وولٹیج کرنٹ سے متعدد خواتین اور بچے جھلس گئے اور 30 [؟][؟]سے [؟][؟]زائد گھروں میں بجلی کے آلات اور دیگر اشیاء جل گئیں۔
پولیس کے مطابق نو تعمیر شدہ بھدورا بجلی سب اسٹیشن سے علاقے کے بھدورا مارکیٹ، دیوکلي سمیت مختلف گاؤں کو بجلی فراہم کی جاتی ہے ۔ کل اچانک دیوکلي گاؤں میں لگے 100 کے بی کے ٹرانسفارمرمیں آئی خرابی کی وجہ سے کشواہا اور راج بھر بستی میں گیارہ ہزار وولٹیج سپلائی ہونے والا ہائی وولٹیج
کرنٹ سے گاؤں میں افراتفری پھیل گئی ۔
ھائی وولٹ کرنٹ آنے سے گھروں میں رکھے برقی آلات، ٹی وی، فرج، سمرسیبل،پنکھے ، وغیرہ جل گئے ۔ اس دوران بجلی بند کرنے کی کوشش میں متعدد خواتین اور بچے جھلس گئے ۔ گرام پردھان کملیش کشواہا نے بجلی سب اسٹیشن پر فون کرکے پاور کٹ کرائی اور زخمیوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں
داخل کرایا گیا۔
بجلی محکمہ کے ایس ڈی او امت کمار نے بتایا کہ اچانک ایک ٹرانسفارمرکا جمپھر ٹوٹ گیا جس سے ھائی ٹینشن تار ٹرانسفارمر سے چھو گیا اور پورے گاؤں میں ھائی وولٹ کرنٹ پہنچ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین کی جانچ پڑتال کے بعد معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔