تل ابیب۔ وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے اولین سفر پر آج تل ابیب پہنچ گئے۔ اسرائیل پہنچنے پر مودی کا اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر اعلی ذمہ داران نے شاندار استقبال کیا۔
مسٹر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے وا لے ہندستان کے پہلے وزیراعظم ہیں۔ ہند۔ اسرائیل کے بیچ باقاعدہ تعلقات 1992 میں قائم ہوئے تھے۔ گذشتہ ایک دہائی سے زائد وقفے میں ہند اسرائیل باہمی انحصار میں اضافہ ہوا ہے۔
اس دورے میں کئی دفاعی معاہدوں پر دستخط ہو سکتے ہیں۔ اپنے تین روزہ دورے سے قبل وزیر اعظم مودی نے ایک اسرائیلی نیوز چینل سے کہا تھا کہ ان کا یہ سفر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نیا موڑ سامنے لائے گا۔ دونوں ممالک کے 25 سال کے سفارتی تعلقات کا یہ ایک نیا سنگ میل ہے۔
اسرائیل پہنچ کر مودی نے کہا، وزیر اعظم کے طور پر یہاں آنا میرے لئے فخر کی بات
تل ابیب ایئرپورٹ پر ایک پروگرام میں پی ایم مودی نے کہا کہ مجھے ہندوستان کے یہاں آنے والے پہلے وزیر اعظم کے طور پر فخر کا تجربہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے۔