لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ کانگریس پارٹی اور اس کی مہم کو ہائی ٹیک بنانے کیلئے اترپردیش کمیٹی کے ریاستی دفتر میں سوشل میڈیا دفتر کا آغاز ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسٹر کھتری نے کہاکہ میڈیا دفتر کے ذریعہ کانگریس کی پالیسیوں اور پروگراموں کے ساتھ ہی مرکزی حکومت کے ذریعہ مفاد عامہ میں کئے گئے اقدمات اور حصولیابیوں کو عوام تک پہنچایاجائے گا۔اسی کے ذریعہ مخالف پارٹیوں کے گمراہ کن بیانات کا مسکت جواب دیا جائے گا۔ شیو پانڈے کو انچارج مقرر کیاگیا ہے جن کی نگرانی میں سوشل میڈیا اپنا کام کرے گا۔ ترجمان وریندر مدان نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں سابق وزیر ڈاکٹر عمار رضوی، سابق ایم ایل سی ہریش باجپئی، ترون پٹیل، پروین خان، صابرہ خاتون، نیلوفر اور سنجے سنگھ وغیرہ جیسے اہم رہنما
موجود رہے۔