سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شہیدوں کے خون نے عالم اسلام سے دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کردیا ہے۔
بریگیڈیئیر جنرل قاسم سلیمانی نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے عوام نے حالیہ برسوں کے دوران داعش جیسی خطرناک بلا کا پوری دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش نے نہ صرف عراق کی ارضی سالمیت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا تھا بلکہ پوری دنیا کے لیے سنگین خطرہ بن گئی تھی۔
بریگیڈیئیر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ داعش نے عالم اسلام کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اسلامی تاریخ میں اس کا سراغ نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے جرائم اور تکفیریت کی پوری دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔
بریگیڈیئیر جنرل قاسم سلیمانی نے داعش پر عراقی عوام کی کامیابی کو پوری انسانیت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام کے عوام کا پوری دنیا کے عوام پر بہت بڑا حق ہے۔