سنگاپور: جنوبی بحر الکاہل علاقے کے پاپوا نیو گنی میں ربا¶ل شہر میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
ریختر پیمانے پر ان کی شدت 6.7 درج کی گئی ۔امریکی محکمے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 33 کلومیٹر نیچے تھا۔ اس میں کسی جانی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ہوائی میں واقع بحر الکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ زلزلے سے بحر الکاہل کے علاقے میں سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔