ممبئی: بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنی بیٹی کی تصاویر پہلی بار مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گلوکارعدنان سمیع خان اوران کی اہلیہ رویا کے گھر دوماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عدنان بیٹی کی پیدائش پربے انتہا خوش تھے اور انہوں نے اپنی بیٹی کانام سعودی عرب میں واقع مسلمانوں کی مقدس اور مشہورمسجد کے نام پر ’’مدینہ‘‘ رکھا تھا۔ حال ہی میں عدنان سمیع خان نے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں جس میں ان کی بیٹی کے ساتھ والہانہ محبت صاف نظر آرہی ہے۔
عدنان سمیع خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی بالکل ان پرگئی ہے، بیٹی کی پیدائش کے وقت عدنان نے پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ہمیشہ سے بیٹی کےخواہش مند تھے اوراب ان کی خواہش پوری ہوگئی ہے وہ بیٹی کو پاکر بےانتہا خوش ہیں۔ واضح رہے کہ عدنان سمیع خان نے پاکستانی شہریت کو ترک کرکے 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی۔