بیروت، 25 جنوری (یو این آئی) لبنان کے عبوری وزیر خارجہ عدنان منصورنے جنیوا میں شام کے بحران کے مسئلہ پر مختلف فریقوں کی طرف حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کو ناقابل قبول بتایا ہے۔شام کے مسئلہ کے سدباب کیلئے موٹر یکس میں ہونے والے اجلاس سے لوٹتے ہوئے مسٹر منصور نے کہا کہ حزب اللہ نیا سرائیل کی فوج کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اپنی سرزمین کی حفاظت کی ہے اور ملک اور قوم کا وقار بلند کیا ہے اسے دہشت گرد کہنا ناقابل قبول ہے ۔مسٹر منصور نے مزید کہا کہ شام میں عبوری حکومت کی تشکیل سے بھی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا کیونکہ کئی فریق ایسے ہیں جنہوں نے بہت ہی غیر منطقی شرائط رکھی ہیں اور وہ لچک دکھانے کو بھی راضی نہیں ہیں۔اس سے قبل جنیوا میں ہوئے اجلاس کے دوران اپنی تقریر میں مسٹر منصور نیکہا تھاکہ شام میں کسی قسم کی مداخلت بحران کو مزید پیچیدہ بنادے گی۔