سہارنپور: پہاڑی علاقوں میں ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے ہریانہ کے ہتھینی کنڈ بیراج سے جمنا ندی میں 1.37 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے سے اتر پردیش میں سہارنپور ضلع کے علاوہ دیگر ساحلی گاؤں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
۔سرکاری ذرائع سے موصولہ اطلاع ک مطابق پھاڑوں پر ہورہی مسلسل بارش سے ہریانہ کی سرحد پر واقع ہتھینی کنڈ بیراج سے جمنا میں 1.37 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا جس کے سبب جمنا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ جمنا کی سطح میں اضافے سے ساحلی چوري منڈی سمیت کئی گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں۔ سیلاب کی وجہ کسانوں کی سینکڑوں بیگھہ فصل پانی میں ڈوب گئی ہے ۔ گھوڈو پیپلی شاہراہ پر پانی آنے سے کئی گاؤں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ شیوا لک کے دامن میں آباد گھاڈ علاقے کے فتح پور پیلیا گاؤں کے علاوہ دہلی۔ دہرادون ہائی وے کو جوڑنے والی شاہراہ کے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے سے گاؤں کی آمد ورفت متاثر ہے ۔ اس کے علاوہ مظفر نگر، باغپت اور غازی آباد اضلاع میں جمنا ندی کے کئی ساحلی گاؤں کے کسانوں کی فصل سیلاب میں ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔
گھاڈ علاقے میں ہوئی موسلادھار بارش سے کرڈي کھیڑا، ست پورا، جھان پور، نورنگ پور، باروگڑھ، شاھجھاپور، خوشحالي پور وغیرہ ندیاں تغیانی پر ھے ۔ سہارنپور کے ایم پی راگھو لکھن پال نے بیھٹ تحصیل کے درجنوں متاثر دگاؤں کا دورہ کیا۔