سان فرانسیسکو، 25 جنوری (رائٹر) گوگل خدمات کرنے والے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی جی میل خدمات تھوڑے عرصہ کے لئے رک گئیں ۔ اس کے علاوہ گوگل پلیس اور یوٹیوب بھی بہت سست چل رہی ہیں۔گوگل نے کل رات اس میں خلل پڑنے کا اعتراف کیا اور ایک گھنٹہ بعد اعلان کیا کہ بعض صارفین کے لئے یہ خدمات بحال کردی گئی ہیں اور مستقبل قریب میں تمام صارفین کے لئے اسے بحال کرایا جائے گا۔ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ سروس کے بگڑنے کی کیا وجہ تھی جی میل کے کام نہ کرنے سے کئی ممالک خصوصاً ہندوستان، برطانیہ اور امریکہ کے کروڑوں صارفین متاثرہوئے جنہوں نے اسکی شکایتیں ٹیوئٹر پر بھی درج کیں۔اس کے علاوہ گوگل کی دو ذیلی خدمات گوگل پلس اور یو ٹیوب بھی دھیمی رفتار سے کام کررہی ہیں۔گوگل کی حریف کمپنی “یاہو” نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جی میل سروس منقطع ہونے کی تصویر اپنے ٹوئٹر پیج پر پوسٹ کیا ہے۔