ممبئی: اداکارہ قرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے ڈیبیو سے سب کو چونکا دیں گی۔سارہ سیف کی پہلی بیوی امرتا سنگھ کی بیٹی ہیں۔وہ ابھیشیک کپور کی فلم ‘کیدارناتھ’ سے بالی ووڈ میں شروعات کرنے جا رہی ہیں۔قرینہ نے کہا، ”مجھے پورا یقین ہے کہ سارہ بہت با صلاحیت ہیں۔
یہ صلاحیت ان کے خمیر میں ہے اور وہ کافی خوبصورت بھی ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اسی خوبصورتی اور صلاحیت کے دم پر وہ فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کریں گی۔فلم کیدارناتھ میں سارہ کے علاوہ سشانت سنگھ راجپوت نظر آئیں گے ۔ فلم کی شوٹنگ اس سال کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔ یہ فلم ایکتا کپور بنا رہی ہیں۔