غازی پور: اترپردیش میں غازی پور ضلع کے مَردہ علاقے میں سپیروں کے ایک ہی گھر سے 46 سانپ پکڑنے کے بعد پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔مَردہ علاقے کے بوگنا گاؤں کے رہنے والے کانتا راج بھر نے آج یہاں بتایا کہ چار دن پہلے اس کے گھر میں ایک سانپ دکھائی دیا،
اس کی تلاش کی گئی لیکن وہ نہیں ملا۔ دو دن بعد کانتا کی بہو انیتا کے پاؤں پر ایک سانپ چڑھ گیا۔ اس کے بعد پانچ سانپ اور نظر آئے ۔ انہوں نے کل سانپ پکڑنے کے لئے ملیٹھی گاؤں سے سپیروں کو بلایا تو ایک کے بعد ایک 46 سانپ پکڑے گئے ۔
سپیروں کا کہنا تھا کہ ابھی ایک ناگن ان گرفت میں نہیں آئی ہے ۔ ان سارے سانپوں نے اپنا بسیرا گھر کے صحن میں لگے اینٹوں کے چٹے میں بنا رکھا تھا۔ اس واقعہ سے کانتا خاندان ہی نہیں گاؤں کے لوگ بھی گھبراہٹ میں ہیں۔