مئو:اترپردیش میں مئو کے جنوبی ٹولا علاقے میں حج کرنے جارہے باپ کو آج اس کے بیٹے نے گولی ماردی۔گولی کی آواز سن کر پہنچے چچا پر بھی فائرنگ کردی،جس سے وہ شدید طورپر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اورنگ آباد محلہ کے رہنے والے محمد فیروز (80)حج پر جانے والے تھے ۔حج کے لئے نکلنے سے پہلے صبح اپنے بیٹے شمیم عرف پپو سے ملنے مومن پورا محلے گئے تھے ۔انہیں دیکھتے ہی شمیم بھڑک گیا اور حج پر جانے سے پہلے بنٹوارے کا مطالبہ کرنے لگا۔اس سے پہلے کہ محمد فیروز کچھ کہہ پاتے ،شمیم نے گھرمیں رکھی لائسنسی بندوق سے انہیں گولی ماردی جس سے ان کی موقع پرہی موت ہوگئی۔گولی کی آواز سن کر بیچ بچاؤکرنے آئے چچا امتیاز کو بھی گولی لگ گئی جس سے وہ شدید طورپر زخمی ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد ملزم فرارہوگیا۔
پولیس نے زخمی کو ضلع اسپتال پہنچایا جہاں حالت نازک دیکھ کر اسے وارانسی کے لئے ریفر کردیا گیا ہے ۔پولیس قاتل کی تلاش کررہی ہے ۔